۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
طلاب حوزه علمیه نجف اشرف

حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلباء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں مسلمانوں پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلباء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں مسلمانوں پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک باین جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

قَاتِلُوهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَیْدِیکُمْ وَیُخْزِهِمْ وَیَنصُرْکُمْ عَلَیْهِمْ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِینَ

اللہ تعالیٰ نے مومنین کی حمایت اور مدد کا وعدہ کیا ہے

اے اہل اسلام، اے اہل فلسطین، اے اہل غزہ، یہودیوں اور صیہونیت کے خلاف تمہاری اس جنگ سے اہل ایمان کے دلوں کو شفا ملے گی۔

ہمارا دل آپ کے ساتھ ہے اور ہمارے ہاتھ آپ کے لیے دعاگو ہیں، صبر سے کام لے کر اور متحد ہو کر اسلام کے قبلہ اول کا دفاع کریں، آپ کی استقامت اسلام کا فخر ہے اور آپ کی شہادت اور خون اسلام کے جسم میں ایک نئی جان ڈال رہے ہیں۔

اے انسانی حقوق کے دعویدار لوگو، تمہارے اعمال اور ناانصافی نے تمہارے اندر کیا ہے اسے ظاہر کر دیا ہے۔

اے اہل اسلام، اپنی جان و مال اور میڈیا سے مسلمانوں کا ساتھ دیں کیونکہ غزہ قربان ہو رہا ہے۔

اے مسلم ممالک کے حکمرانو، فلسطینی مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو بند کرنے کے لیے حرکت میں آ جاؤ، ورنہ ظالموں کے ساتھ ہی تم محشور کئے جاؤ گے، کیونکہ یہ جنگ حق و باطل کی جنگ ہے، اور حق و باطل کو جمع ہونا ممکن نہیں ہے۔

اے مسلمانو، حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت پر بدکرداروں، فاسقوں اور جابروں کے ایک گروہ نے بچوں اور عورتوں کا بہانا شروع کر دیا ہے۔

ہم طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف، پوری عالم انسانیت کے نام یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مظلوموں کی حمایت کے لیے روئے زمین کے مشرق اور مغرب میں ہر مسلمان پر جہاد فرض ہے، اور یہ جہاد ایک عقلی فریضہ ہے۔

فلسطین کے لوگوں کو سکون سے رہنے دو کیونکہ ورنہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ان کے خون سے مجاہدین جنم لیتے رہیں گے۔

اللَّهُمَّ اغْزُ بِکُلِّ نَاحِیَةٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ عَلَی مَنْ بِإِزَائِهِمْ مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، وَ أَمْدِدْهُمْ بِمَلَائِکَةٍ مِنْ عِنْدِکَ مُرْدِفِینَ ، حَتَّی یَکْشِفُوهُمْ إِلَی مُنْقَطَعِ التُّرَابِ قَتْلًا فِی أَرْضِکَ وَ أَسْراً.

طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف- عراق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .